وائٹ ہاؤس میں نئی تعینات ہونے والی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو صرف پانچ روز بعد ہی عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کےمطابق حالیہ پریس بریفنگ کے دوران کیٹی زکریا کو صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، جن کے جوابات دینے میں وہ ناکام رہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کیٹی زکریا کو اپنی ملازمت پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
پریس بریفنگ کے بعد کیٹی زکریا کا کہنا تھا کہ انہیں ملازمت کے لیے بلائے جانے کو ابھی صرف چھ دن گزرے ہیں اور انہوں نے پہلی مرتبہ میڈیا کا سامنا کیا ہے۔
