پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ سے منسلک ہوگئے، انہیں لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سےمصباح الحق کا کہنا ہےکہ سودرپسچم رائیلز کا حصہ بننے پر بہت پُرجوش ہوں،نیپال میں کرکٹ کے لیے زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے اور وہ اس ماحول کا حصہ بننے کے منتظر ہیں،نیپال پریمیئر لیگ 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
واضح رہےکہ مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں،حال ہی میں وہ قومی سلیکشن کمیٹی سے بھی الگ ہوئے ہیں۔
