یمن کے حوثی باغیوں نے لگاتار دوسرے روز بھی سعودی عرب پر حملے کیے ہیں۔
دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔ حملے سے ایئرپورٹ کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔ سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق حملے کے بعد دمام آنے والی پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔
مشرقی علاقے میں حوثیوں کے ڈرون حملے ناکام بنادیے گئے۔ 4 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا ۔ اس سے پہلے حوثیوں نے آرامکو کی شیبہ آئل فیلڈ پر بھی ڈرون حملہ کیا تھا ۔
سعودی وزارت توانائی کے مطابق آئل فیلڈ پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے دو غیرملکی مارے گئے ۔ ہلاک ہونیوالوں کا تعلق نیپال اور فلپائن سے ہے جبکہ ایک پاکستانی اور ایک بھارتی شہری زخمی ہوئے ۔ حکام نے مزید بتایا کہ حملے کے باوجود آپریشنز متاثر نہیں ہوئے ۔
دوسری طرف حوثیوں کیخلاف یمنی فورسز کا فجر الیمن آپریشن پوری طاقت سے جاری ہے ۔ 24 گھنٹے کے دوران حوثی ملیشیا کیخلاف 835 کارروائیاں کی گئیں ۔ حملوں میں 285 حوثی جنگجو ہلاک ہوئے ۔ گاڑیاں اور دیگرسازو سامان بھی تباہ کیا کر دیا گیا۔
