لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ زرین پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے پر پولیس نے ایک ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ زرین کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ درخواست گزار نے نامزد افراد حارث اور کوکب نواز پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ۔ جس پر پولیس نے مرکزی ملزمہ کوکب نواز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
