امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ایرانی قیادت نے حملے روکنے کی درخواست کی ہے، تاہم اس کے لیے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے دستبردار ہونا ہوگا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا کہ ایران کی پہلی اوردوسری سطح کی قیادت ختم ہو چکی ہے،ایرانی ریڈار اور فضائی دفاعی نظام بھی تباہ کر دیے گئے ہیں،ایران متعدد کمانڈروں سےمحروم ہو چکا ہے اورجو رہ گئےہیں،وہ بھی اپنی قیادت جیسا انجام نہ ہونے کی ضمانت مانگ رہے ہیں۔
امریکی صدر نےکہا کہ انہیں خود بھی معلوم نہیں کہ وہ ایران میں کس سے مذاکرات کر رہے ہیں،جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آئے گی۔
