روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز پیش کردی۔
وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق پیوٹن نے یہ تجویز 9 اکتوبر کو صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کےدوران دی، رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس گفتگو کےبعد دونوں ممالک کے درمیان ڈیزل کی خریداری کا معاہدہ بھی طے پایا۔
رپورٹ کےمطابق مجوزہ اجلاس ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کےموقع پر منعقد کرنے کی تجویز ہے، جو 18 اور 19 نومبر کو چین کے شہر شینزن میں شیڈول ہے۔
تاہم امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےتاحال مجوزہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت پر رضامندی ظاہر نہیں کی، روسی حکام نے بھی ممکنہ ملاقات کے حوالے سے بات چیت جاری رہنے کی تصدیق کی ہے۔
