سکھ تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف پانچویں نسل کی جنگ، یعنی ففتھ جنریشن وار فیئر کی حکمتِ عملی کا اعلان کر دیا۔
تنظیم کےمطابق اس حکمتِ عملی میں سیاسی متحرک کاری،حکومت مخالف تحریکوں کی حمایت اور معاشی دباؤ کے ذریعے آزاد خالصتان کی تحریک کو آگے بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔
ایس ایف جے کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں خالصتان ریفرنڈم کے بعد خطاب کرتے ہوئے مجوزہ حکمتِ عملی کے خدوخال پیش کیے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نےدعویٰ کیا کہ بھارت میں حکومت مخالف سیاسی مزاحمت اور معاشی دباؤ میں اضافہ آزاد خالصتان کے مطالبے کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
تنظیم نے اس اقدام کو مودی حکومت کے خلاف مزاحمت تیز کرنے اور آزاد خالصتان کے قیام کی کوششوں کا حصہ قرار دیا۔
