عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران نے کہا کہ غزہ میں تباہی اور شہریوں، بچوں کی ہلاکتوں نے میرا دل توڑ دیا، موجودہ صورتحال ناقابلِ جواز ہے۔
ایڈ شیران نے غزہ کی صورتحال پر پہلی بار اپنے کنسرٹ میں کھل کر بات کی ہے۔ 19 ستمبر 2026 کو فلاڈیلفیا میں پرفارم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی اور شہریوں، خصوصاً بچوں کی ہلاکتوں سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔
شیران نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے شوز کو سیاست کے بجائے انسانیت اور اتحاد کے لیے رکھنا چاہتے ہیں لیکن غزہ کے انسانی بحران پر اپنے احساسات مزید چھپا نہیں سکتا۔
