فیفا نے مینز فٹبال ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری آگئی۔
نئی رینکنگ کےمطابق پاکستان فٹبال ٹیم ایک درجےترقی کےبعد عالمی سطح پر 197ویں نمبر پرآگئی،ورلڈ چیمپئن اسپین نےپہلی پوزیشن برقراررکھی،ارجنٹائن دوسرے،فرانس تیسرے اورانگلینڈ چوتھےنمبر پر موجود ہیں۔
پرتگال نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن سنبھال لی،برازیل ایک درجےتنزلی کے بعد چھٹے نمبر پرآگیا،مراکش بھی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔
