پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ 12 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کےمطابق پی ایس ایل 12 آئندہ سال 18 مارچ سے 2 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا، پی ایس ایل 12 میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، ایونٹ میں 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
پی ایس ایل کی ونڈو کوگورننگ کونسل اورفرنچائزز کےساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے،پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس یکم ستمبر کو لندن میں ہوا تھا،جس میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
یاد رہےکہ پشاور زلمی نےپی ایس ایل 11 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا،زلمی نے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 9 سال بعد پی ایس ایل ٹرافی جیتی تھی۔
پی سی بی کےمطابق پی ایس ایل 12 کی ڈائریکٹ سائننگز، پلیئر آکشن، شیڈول، وینیوز اور ٹکٹنگ سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
