سندھ کے وزیرِ ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نےدعویٰ کیا ہےکہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کا ستارۂ امتیاز کے لیے نام دیاتھا لیکن وفاقی حکومت نے اسے مسترد کردیا تھا۔
کراچی میں تھیٹر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےسید ذوالفقار علی شاہ نےکہا کہ سندھ کلچرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ماہرہ خان اورفہد مصطفیٰ کے نام دو مرتبہ ستارۂ امتیاز کے لیے بھیجے گئے۔
صوبائی وزیر کےمطابق نامزدگیاں معروف شخصیات پرمشتمل ایک کمیٹی کی سفارش پرکی گئی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے دونوں اداکاروں کو قومی اعزاز دینےکی سفارشات مسترد کردیں،نامزدگیاں مسترد کرنے کی وجوہات سندھ حکومت کو نہیں بتائی گئیں۔
