مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو فوجی معاونت کی منظوری سے متعلق درخواست پر ووٹنگ آج کے اجلاس کے دوران مؤخر کر دی۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو فوجی معاونت کی منظوری سے متعلق درخواست پر ووٹنگ پیر 19 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ایک مصری رکنِ پارلیمان خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اجلاس کا دورانیہ اس لیے بڑھایا گیا تاکہ تمام ارکان کو اظہارِ خیال اور اپنی آرا پیش کرنے کا موقع مل سکے۔
گذشتہ روز عبدالفتاح السیسی نے ارکانِ پارلیمان سے درخواست کی تھی کہ اگر سعودی عرب حوثیوں کے حملوں کے خلاف معاونت طلب کرے تو مصر کو اس کی حمایت کی اجازت دی جائے۔
انھوں نے کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ اس اقدام کے لیے مصری پارلیمان کی منظوری درکار ہے، اسی لیے میں نے ہنگامی اجلاس بلانے اور سعودی عرب کی درخواست کی صورت میں ہمیں کارروائی کا اختیار دینے کی درخواست کی ہے۔
