اسلام آباد : ملک کے معروف برانڈ چن ون اور سعودی کمپنی سمسا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا مقصد لاجسٹکس، تقسیم اور آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک تعاون ہے۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روزچن ون گروپ کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر چن ون کی جانب سے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد اریب کاشف اور سمسا کی جانب سیچیرپرسن وسیم علی خان نے دستخط کئے ۔
اس موقع پرسمسا کے سی ای او حسین ہاشم ، میاں عمراشفاق ڈائریکٹر چن ون،ماریا توقیر چن ون انٹیرییر متی اللہ رسول ،سی ایف او چن ون مس صباحت خان چیف آف سٹاف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر سمسا کے چیرپرسن وسیم علی خان نے کہا کہ اس معاہدے چن ون کے ساتھ شراکت داری کو ایک نئی جہت ملے گی۔
لاجسٹکس، تقسیم اور آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک تعاون کو فروغ ملے گا ۔چن ون کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد اریب کاشف نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں تعاون کو فروغ دینے اور کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
