پشاور:پاکستان کے نامور سابق ہاکی اولمپئن اور فلائنگ ہارس کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے کھلاڑی سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے اور دونوں ملکوں کی دوستی ساری دنیا میں مشہور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر کیا۔ پاکستان کے دیگر سات اولمپئن کھلاڑئ بھی ان کے ہمراہ تھے جن میں نعیم اختر، ناصر علی، ایاز محمود، ڈاکٹر عاطف بشیر، شکیل عباسی، رحیم خان،اور کاشف جواد شامل تھےپاکستان کے سابق اسکواش چیمپئن قمر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سمیع اللہ نے مکیڈیا سے گفت گو میں کہا کہ انہیں چائنہ ونڈو کا دورہ کر کے بہے خوشی ہوئی ہے انہیں یہ جان کر بھی مست ہوئی کہ یہ ثقافتی مرکز پاک چین دوستی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سمیع اللہ جو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر بھی ہیں کا کہنا تھا کہ انہون نے چین میں کئی ٹورنامنٹس میں حصہ لیا جہاں انہیں بھرپور اپنائیت ملی اور یہی وجہ ہے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے بہت محبت کا رشتہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی معازی ترقی میں بھی دل چسپی رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی شہ رگ قرار دیا جا رہا ہے ۔سمیع اللہ نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں میں بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ہاکی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ سیریز کا انعقاد ہو تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان ہاکی مقابلوں کا باقاعدگی سے انعقاد ممکن ہو سکے۔ پاکستان کے دیگر اولمپئن کھلاڑیوں نے بھی پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اہل چین بالاخصوص کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور یقین ظاہر کیا کہ آنے والے وقتوں میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو گی
