پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ نےماضی میں کی گئی اپنی بولڈ پرفارمنسز پر ندامت کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ انہوں نے وہ تمام کام چھوڑ دیے ہیں جو ان کے دینی عقائد اور اللہ کی مرضی کے خلاف تھے۔
حال ہی میں ایک رئیلٹی شو میں گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں سے انہوں نے اپنے رب سے کچھ وعدے کیے ہیں،کیونکہ انہیں احساس ہوا کہ ان کی زندگی میں بعض ایسے کام شامل تھے جو اللہ کو ناپسند ہیں۔
اداکارہ کاکہنا تھا کہ انہوں نےایسے تمام کام ہمیشہ کے لیے اپنی زندگی سے ختم کردیے ہیں اور اب وہ اپنے ماضی سے آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔
