اسلام آباد: کوکا کولا کمپنی کے پاکستان اور افغانستان ریجن کے جنرل منیجر سمیع واحد نے کہا ہے کہ ’پسوری‘ کا یوٹیوب پر ایک ارب ویوز تک پہنچنا کوک اسٹوڈیو اور پاکستانی موسیقی کے لیے تاریخی سنگِ میل ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تقریباً دو دہائیوں سے کوک اسٹوڈیو پاکستان کی موسیقی، زبانوں اور کہانیوں کو 180 سے زائد ممالک کے سامعین تک پہنچا رہا ہے اور ’پسوری‘ اس بات کی مثال ہے کہ جب ایک گانا عالمی سامعین سے جڑتے ہوئے اپنی ثقافتی شناخت میں مضبوطی سے پیوست رہتا ہے تو وہ کس قدر دور تک سفر کرسکتا ہے کوک سٹوڈیو کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق پاکستان کا مقبول ترین گانا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والا ملک کا پہلا گانا بن گیا ہے جو کوک اسٹوڈیو پاکستان، کوکا کولا پاکستان اور پاکستانی موسیقی کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔سمیع وا حد کا کہنا ہے کہ چار سال بعد بھی دنیا بھر کے سامعین ’پسوری‘ کو دریافت کر رہے، شیئر کر رہے اور بار بار سن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنگِ میل اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ کوک اسٹوڈیو ہمیشہ پاکستانی فنکاروں اور تخلیقی خیالات کو عالمی سطح پر اپنی آواز پہنچانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے کھڑا رہا ہے ۔کوک اسٹوڈیو کا کہنا ہے کہ پاکستانی موسیقی کے اس عالمی سفر کو مزید آگے بڑھایا جا رہا ہے، جو ابھرتے ہوئے فنکاروں اور تخلیقی آوازوں کو تجربات، تعاون اور نئے سامعین تک رسائی کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
’پسوری‘ کی ایک ارب ویوز کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں جنم لینے والی موسیقی اپنی زبان اور ثقافتی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر کروڑوں دلوں تک پہنچ سکتی ہے۔ایک ایسا گانا جو پاکستان میں تخلیق ہوا اور پوری دنیا نے مل کر ہمارے ساتھ گایا۔جاری پریس ریلیز کے مطابق 2022 میں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے تحت ریلیز ہونے والے ’پسوری‘ نے اپنی منفرد موسیقی، پنجابی اور اردو کے امتزاج، جدید پروڈکشن اور جنوبی ایشیائی ثقافتی رنگ کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سامعین کی توجہ حاصل کی۔اس حوالے سے پروڈکشن، ڈیزائن و آرٹ ڈائریکشن میں تیار ہونے والی ویڈیو میں پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو جدید بصری انداز میں پیش کیا گیا۔ ویڈیو میں مختلف ممتاز فنکاروں کی شرکت نے اسے مزید منفرد بنا دیا۔
۔
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً
اشترك في نشرتنا الإلكترونية مجاناً.
پسوری‘ کا یوٹیوب پر ایک ارب ویوز تک پہنچنا کوک اسٹوڈیو اور پاکستانی موسیقی کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔ سمیع واحد
Previous Articleبرآمدات پر مبنی معاشی ترقی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم
Related Posts
اہم روابط
