چین کے نمائندے نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقدہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی گیارہویں جائزہ کانفرنس میں بین الاقوامی جوہری اسلحے کی تحفیف کے لئے عالمی اتفاق رائے کے تحفظ پر زور دیا اور جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔
چین کے نمائندے نے نشاندہی کی کہ چونکہ ممالک کی جوہری قوت کے حجم، جوہری پالیسی اور سٹریٹجک سیکیورٹی کے ماحول میں بڑا فرق موجود ہے، اس لئے جوہری اسلحے کی تحفیف کے عمل کو ہمیشہ عالمی اسٹریٹجک استحکام کو بر قرار رکھنے اور تمام ممالک کی سلامتی کو نقصان سے محفوظ رکھنے کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہئے۔
