چینی وزیرِخارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
چینی وزیرِخارجہ کا کہنا ہےکہ سلامتی کونسل کی مؤثرکارروائی کرنےکی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا، یو این چارٹرپرعمل درآمدمیں ناکامی سےجنگل کاقانون سراٹھا رہا ہے،اقوامِ متحدہ میں گلوبل ساؤتھ کےممالک کی نمائندہ آواز کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
چین نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کریں تاکہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو زیادہ آواز اور نمائندگی مل سکے۔
