چین کے نائب صدر ہان زینگ کی صوبہ شان دونگ کے شہر چھنگ داؤ میں ساتویں چھنگ داؤ ملٹی نیشنلز سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
ہان زینگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ چین میں بین الاقوامی کمپنیوں کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ چین مسلسل اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دے رہا ہے اور عالمی اقتصادی ترقی میں استحکام اور تحریک پیدا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے وسیع ترقیاتی مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی کمپنیوں کی چین میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کی مستقل حمایت کرتا ہے تاکہ وہ مزید ترقی کریں اور باہمی فائدے اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی خوبصورت مستقبل تشکیل دے سکیں۔
اس موقع پر نائب صدر ہان زینگ نے چار نکاتی تجاویز بھی پیش کیں:
اول ، چین کی وسیع صارف مارکیٹ سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھایا جائے۔ دوم، صنعتی اپ گریڈ یشن سے پیدا ہونے والے نئے مواقعوں سے استفادہ کیا جائے۔ سوم، اختراعی تعاون کے نئے ماحول کی مشترکہ تعمیر کی جائے۔ چہارم، کھلے پن اور تعاون کے نئے منظرنامے کو مل کر فروغ دیا جائے۔
