قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے لیے ایک انداز اپنانے کا مشورہ دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ہیڈ کوچ نے کہا کہ ’ اس وقت پاکستان ٹیم دنیا میں 8 ویں نمبر پر ہے، ہمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کیلئے کرکٹ کا ایک انداز اپنانا ہوگا جو ہمیں تسلسل دے سکے ‘۔
مائیک ہیسن نے کہاکہ پہلے 6 میچز 2 مختلف نوعیت کی پچز پر ہوئے ہیں، نوجوان بیٹرز نے 200 سے زیادہ رنز بھی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ میرپورٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کم اسکور والا وینیو ہے، میرپور میں مشکلات کے بعدکم بیک کرتے ہوئے تجربےسے سیکھنے کی صلاحیت دکھائی، دوران میچز نئے کھلاڑی آگے آئے اور اچھی کارکردگی دکھائی۔
ہیڈ کوچ کاکہنا تھا کہ اسپیشلسٹ کوچز نے بنگلادیش اور این سی اے میں بولرز کی ڈیولپمنٹ میں اہم کردار ادا کیا، آخری 2 میچز میں فیلڈنگ میں شاندار بہتری آئی۔
