خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایران کے لیے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا ایک پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔
رائٹرز کے مطابق یہ رقم سرمایہ کاری کی صورت میں ایران میں لگائی جائے گی، جبکہ 300 ارب ڈالر کا یہ فنڈ حتمی معاہدے پر دستخط کے بعد فعال ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فنڈ کے لیے آدھے سے زیادہ رقم کی یقین دہانیاں پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق امریکا، خلیجی ممالک، ایشیا اور افریقا کی مختلف کمپنیاں اس فنڈ میں سرمایہ کاری کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق 300 ارب ڈالر کے اس فنڈ میں کوئی سرکاری سرمایہ شامل نہیں ہوگا۔
رائٹرز نے مزید بتایا ہے کہ یہ فنڈ ایران کے منجمد اثاثوں سے الگ ہوگا، جبکہ ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال کیے جائیں گے۔
