فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل ٹیم کو ناروے نےایک کےمقابلے میں دو گول سے ہراکر ایونٹ سےباہرکردیا، 1990 کےبعد پہلی بار برازیل ٹیم کوارٹرفائنل تک بھی نہ پہنچ سکی،جبکہ ناروے نےتاریخ میں پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی،اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے دو بار گیند کو جال میں پہنچایا،جیت کے بعد ناروے کی پوری ٹیم نے میدان میں ہی وائیکنگ جشن منایا۔
دوسری جانب کینیڈا کےبعدمیگاایونٹ کادوسرا مشترکہ میزبان میکسیکو بھی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوگیا، انگلش ٹیم نےمیکسیکو کودوکےمقابلےمیں تین گول سےہراکرفیفا ورلڈکپ کےکوارٹرفائنل کیلئےاپنی سیٹ کنفرم کرلی،انگلینڈ کےجوڈ بیلنگھم نےدو اورکپتان ہیری کین نے ایک گول کیا۔
