دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی بولرز نے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا، بنگلہ دیش نے صرف 38 رنز پر 8 وکٹیں گنوا دیں۔
مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، پیٹ کمنز نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سےقبل بنگلادیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں 9 وکٹ سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی،میزبان آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 57 رنز کا ہدف بنگلا دیش نے 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اوریوں مہمان ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا،فاتح ٹیم کی جانب سے شادمان اسلام 25 اور مومن الحق 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں ڈارون ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں میزبان ٹیم کے کیمرون گرین نے 104 بنائے تھے۔
