امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک کے بجائے تیسرے ممالک میں بھیجنے کی پالیسی عارضی طور پر دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
تارکین کوکسی تیسرےملک میں ڈی پورٹ کرنےکیلئےٹرمپ انتظامیہ کو فری ہینڈ مل گیا،ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کو تیسرےممالک بھیجنےکیلئےمختلف ملکوں کےساتھ معاہدے کیےہیں،کوسٹاریکا بھی امریکی معاہدے کے تحت تارکین وطن کو قبول کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
رپورٹ کےمطابق اس پالیسی کےتحت اب تک 25 ہزار سے زائد تارکین وطن کو 29 ممالک بھیجا جاچکا ہے،جن میں میکسیکو بھی شامل ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نےکیس کی حتمی سماعت دسمبرمیں کرنےکا فیصلہ کیاہے،اس لیےموجودہ اجازت فی الحال عارضی ہے۔
