بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ہرمن پریت کور نےکہا کہ کپتانی سے دستبردار ہونا آسان فیصلہ نہیں، اس سفر سے برسوں کی یادیں، جذبات اور قربانیاں وابستہ ہیں،کپتانی کے دوران اپنی ذاتی کارکردگی، ترقی اور کئی ذاتی خواہشات کو پسِ پشت ڈالنا پڑا۔
ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارت نے 2025 کا ورلڈکپ، 2026 کا ایشیا کپ جبکہ ایشین گیمز میں مسلسل دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔
انکی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی، جبکہ 1999 کے بعد پہلی بار انگلینڈ میں دو طرفہ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
ہرمن پریت کور کے مستعفی ہونے کے بعدسمرتی مندھانا کو بھارتی ویمنزٹیم کی نئی کپتان بنانےکا مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔
