چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق گورنر راج زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک رہ سکتا ہے، لانگ مارچ روکناتھا،روک دیاگیا،اب چیزیں واپس ہونی چاہئیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں لے بھی جائیں گے۔ گورنرراج ،ایمرجنسی کی بنیاد ہی نہیں،ریلیف ملنا چاہیے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ پہلے معاملہ دیکھے، لارجر بینچ بنا کر سماعت کی جائے، گورنر راج اور ایمرجنسی کی بنیاد ہی نہیں ،ہمیں عدالت سے ریلیف ملنا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے بارے میں معلوم نہیں وہ کہاں ہیں، ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں نہیں ہونی چاہییں تھیں ، اب چیزیں واپس ہونی چاہییں۔
