روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے،امریکی ثالثی کی تازہ کوششوں کے باوجود دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل حملے کیے گئے، یوکرین نے رات کے دوران ماسکو کی جانب سیکڑوں ڈرونز بھیجے۔
کیف حکام کےمطابق روسی حملوں میں 15 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ دریائے دنیپرو پر واقع سدرن برج کے میٹرو انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچا،حملوں کے باعث پل پر ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔ اس سے قبل کیف پر ایک اور حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔
یوکرین کےشمال مشرقی علاقےخارکیف میں روسی حملے کے نتیجےمیں ایک خاتون ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے،دوسری جانب پولتاوا کے علاقے کریمنچک میں ڈرون نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا، تاہم نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
