ملک بھر میں ریجنل انڈر 19 اکیڈمیز پروگرام کا آغاز آج سے ہوگا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کےمطابق انڈر 19 اکیڈمیز 20 ریجنل ٹیموں کے لیے لگائی گئی،16ریجنز کی 20 ٹیمیں اپنےریجنل ہیڈ کوارٹرزمیں ٹریننگ کریں گی،ہرٹیم 25 انڈر 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔
پی سی بی کاکہنا ہےکہ ریجنل انڈر 19 اکیڈمیزمیں کھلاڑیوں کو آن فیلڈ،آف فیلڈ پروفیشنل کرکٹ سے متعارف کرایاجائےگا،انڈر 19 کھلاڑی وائٹ بال ون ڈے اور ریڈ بال تھری ڈے ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔
